اسرائیل کا خامنہ ای کے جانشین کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل نے خامنہ ای کے جانشین کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا۔

اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا جو بھی ایرانی سپریم لیڈر منتخب ہو گا قتل کر دیا جائے گا، اسرائیلی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کے ایرانی سپریم لیڈر منتخب ہونے کا دعوی کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایرانی گارڈین کونسل اور مجلس خبرگان کے رکن آیت اللہ احمد خاتمی کہتے ہیں ایران نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے قریب پہنچ چکا ہے، خامنہ ای کے جانشین کا اعلان جلد متوقع ہے، شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تعزیتی تقریب مؤخر کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں