ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی جاری، مزید 556 شہری کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی جاری رہی، تفتان کے ذریعے مزید 556 شہری کوئٹہ پہنچ گئے۔

ایران سے واپس آنے والوں میں 506 طلبہ اور 50 زائرین شامل ہیں، تفتان کے ذریعے 2 روز میں 940 شہری وطن واپس پہنچ چکے، واضح رہے کہ گوادر کے ذریعے بھی مزید 25 طلبہ سمیت 136 شہریوں کی وطن واپسی ہوئی، مجموعی تعداد 456 ہوگئی۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے کے بعد خوف کی فضا قائم ہے، پاکستانی سفارتخانہ کی مدد سے واپس پہنچے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں