مذہبی جماعتیں بھی عوامی سطح پر بھرپور قوت کے اظہار میں کامیاب

مذہبی جماعتیں بھی عوامی سطح پر بھرپور قوت کے اظہار میں کامیاب

مذہبی جماعتوں کے تحت ایک ماہ کے دوران اجتماعات میں لاکھوں افراد کی شرکت نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ مذہبی قوتوں کے پاس افرادی قوت موجود ہے تاہم اتحاد نہ ہونے کے باعث بڑی کامیابی نہیں مل رہی۔

لاہور (تجزیاتی رپورٹ :عبدالجبار ناصر) ان اجتماعات میں دو قومی نظریہ اور ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا معاملہ سب سے اہم رہا۔ یہ اجتماعات لاہور ہی میں ہوئے ہیں۔ ان میں تبلیغی جماعت کا نومبر میں دو مرحلوں پر ہونے والا سالانہ اجتماع (جس کی بازگشت جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے کل پاکستان اجتماع کی ’’نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے‘‘ قومی کانفرنس میں بھی سنائی دی ) اور جماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع شامل ہیں۔ کانفرنس کے بعض مقررین نے اہلسنت والجماعت (دیوبند) کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کو بھی ایک بہت بڑی پیش رفت قرار دیا۔ اہلسنت والجماعت (بریلوی) جماعتوں کے متوقع اجلاس کو بھی ملک کی موجودہ سیاسی، جغرافیائی، معاشی اور عالمی صورتحال کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں