وزیر اعظم کی نوازشیں : 2015میں پٹرول بحران کے ذمہ داراعلیٰ عہدوں پر فائز

 وزیر اعظم کی نوازشیں : 2015میں  پٹرول بحران کے ذمہ داراعلیٰ عہدوں پر فائز

وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے پٹرول بحران 2015کے تین مرکزی کرداروں کو اعلیٰ عہدوں سے نوازدیا ،

اسلام آباد (آفتاب میکن)وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے پٹرول بحران 2015کے تین مرکزی کرداروں کو اعلیٰ عہدوں سے نوازدیا ، سابق سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید کو پی پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین اور اوجی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کر لیا ، اس وقت وزارت پٹرولیم میں تعینات ڈائریکٹر جنرل (آئل ) محمد اعظم کو ریٹائر منٹ کے بعد اوگرامیں ممبر گیس کیلئے کابینہ ڈویژن نے سمری میں نامزد کیا ہے ۔ پی ایس او کے ا س وقت کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر امجد پرویز جنجوعہ نے بھی گزشتہ ماہ کمپنی میں دوبارہ جوائننگ دی ہے ،انہیں سینئرجنرل منیجر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ پٹرول بحران میں وزارت پٹرولیم میں تعینات ایڈیشنل سیکرٹری نعیم ملک کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں ہوئی تھی ۔واضح رہے کہ 2015 کے پٹرول بحران میں سابق وزیرا عظم نواز شریف نے اس وقت کے سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید ، ایڈیشنل سیکرٹری نعیم ملک ، ڈائریکٹر جنرل پٹرولیم اعظم خان اور منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس او امجدپرویز جنجوعہ کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا اور ان کے خلاف تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی ۔ ذرائع کے مطابق عابد سعید کو کچھ عرصہ کیلئے او ایس ڈی کیا گیا جبکہ پہلے وفاقی سیکرٹری اور بعد میں چیف سیکرٹری کے پی کے تعینات کیا تھا ۔ واضح رہے کہ سابق سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید حکومتی رکن پارلیمنٹ اور وزیر مملکت عثمان ابراہیم کے قریبی عزیز اور سابق سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نذیرسعید کے بھائی ہیں ۔ اس سلسلے میں جب وزیرا عظم آفس کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کو سوالات واٹس ایپ کئے گئے تو انہوں نے سوالات کوچیک ضرور کیا لیکن جواب نہ دیا۔ اعلی ٰ عہدے

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں