پنجاب:20لاکھ مجرموں کے فنگرپرنٹس کاڈیٹا تیار کرنیکا فیصلہ

پنجاب:20لاکھ مجرموں کے فنگرپرنٹس کاڈیٹا تیار کرنیکا فیصلہ

فرانزک سائنس ایجنسی کیلئے آٹومیٹڈفنگرپرنٹ آڈنٹی فکیشن سسٹم خریداجائیگا منصوبہ6ماہ میںآپریشنل ہوگا،پی اینڈڈی میںاجلاس میںمنصوبے پربریفنگ

لاہور(آئی این پی)زینب قتل کیس کے بعد پنجاب حکومت نے مختلف کیسز میں ملوث20لاکھ مجرموں کے فنگر پرنٹس پر مشتمل ڈیٹا بیس کی تیاری کا فیصلہ کر لیا۔ ڈیٹا بیس کی تیاری اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو مزید اپ گریڈ کرنے کے لیے 49 کروڑ50لاکھ کی لاگت سے آٹومیٹڈ فنگرپرنٹ آڈنٹی فکیشن سسٹم خریدا جائے گا۔منصوبے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، منصوبے کے تحت پنجاب کی بڑی جیلوں میں قید تمام چھوٹے بڑے کیسوں میں آئے مجروموں کے فنگر پرنٹس اور پام پرنٹس لئے جائیں گے ۔ منصوبے کو چھ ماہ میں آپریشنل کر دیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں