ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کر دی، ایرانی میڈیا کے مطابق زیر زمین میزائل سٹی میں ڈبل لانچر بھی دکھایا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل احمد وحیدی نے پہلی بار میزائل سٹی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر احمد وحیدی نے کہا کہ دشمن کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، یہ محض آغاز ہے، دشمن کو پہلے سے کہیں زیادہ ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

احمد وحیدی کا کہنا تھا کہ حق کی فتح اور باطل کی شکست واضح ہو کر رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...