مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں گندم کے ملکی ذخائر کی صورتحال اور مارکیٹ میں اس کی فراہمی کے نظام پر بھی غور کیا گیا، گندم کے وافر ذخائر برقرار رکھنے کے لیے ضرورت پڑنے پر درآمد کے آپشن کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے قیمتوں میں استحکام اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے اقدامات یقینی بنائیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے جبکہ مصنوعی قلت اور قیمتوں میں غیر ضروری اتار چڑھاؤ روکنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...