و سط ایشیائی ریاستوں پر مشتمل 17ملکی تجارتی بلاک بنانیکا فیصلہ
پاکستان ، چین ،بھارت دیگر ممالک شامل ،کم خرچ نرم شرائط پر تجارت ہوگی
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان اور بھارت سمیت و سط ایشیائی ریاستوں اور جنوبی ایشیا کے 17ممالک پر مشتمل نیا تجارتی بلاک بنانے اور تجارت کے فروغ کیلئے ملٹی لیٹرل ٹریڈ کریڈٹ، انویسٹمنٹ (ری گارنٹی) ایجنسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،تجارتی بلاک سرمایہ کاری اور فنانشل سیکٹر میں تعاون بڑھانے کیلئے معاہدہ بھی کر ائے گا اس ضمن میں اے ڈی بی کے ایگز یکٹو بورڈ نے تکنیکی اور مالی امداد کی منظوری دے دی ۔ بلاک میں پاکستان، چین ، بھارت ، افغانستان، آرمینیا، آذربائیجان، بنگلہ دیش، بھوٹان، جارجیا ، قزاقستان،قرغستان، مالدیپ، منگولیا، نیپال، سری لنکا، تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان شامل ہیں۔ دستاویز کے مطابق اے ڈی بی نے کہا کہ اس سے خطے کے ممالک میں کم خرچ، کم وقت اور نرم شرائط پر تجارت ممکن ہو سکے گی ،اس وقت چین اور بھارت کو چھوڑ کر پاکستان سمیت تمام رکن ممالک میں تجارتی سہولیات اور سرمایہ کاری کے فروغ کی راہ میں رکاوٹیں موجود ہیں اور ان کا فنانشل سپورٹ سسٹم بھی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں رکاوٹ ہے ،یہ گارنٹی ایجنسی رکن ممالک میں گھریلو صنعتوں کو ملٹی نیشنل اور غیر ملکی کمپنیوں کی کاروباری مسابقت سے پیش آنے والی مشکلات کو حل کر انے اور ان کی ترقی کیلئے رکن ممالک میں فنڈ کے قیام کی بھی سفارش کرے گی ،اے ڈی بی کے مطابق یہ گارنٹی ایجنسی رکن ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری اور فنانشل سیکٹر کے تعاون کے معاہدے پر بھی عمل درآمد کی ذمہ دار ہوگی۔ تجارتی بلاک