عرب امارات کا سیاحوں کیلئے 5 سالہ ویزے کا اعلان
متحدہ عرب امارات نے تمام ملکوں کے سیاحوں کیلئے 5 سالہ ویزے کااعلان کردیا ۔
اسلام آباد (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے تمام ملکوں کے سیاحوں کیلئے 5 سالہ ویزے کااعلان کردیا ۔ سیاحوں کیلئے 5 سالہ ویزے کااعلان وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ تمام ملکوں کے سیاحوں کیلئے ویزااجرا کا نظام بدل دیا، یواے ای میں سیاحوں کیلئے ویزا اب 5 سال کیلئے جاری کیا جائے گا۔ تمام ملکوں کے سیاح اس ویزا کو کثیرالجہتی مقاصد کیلئے استعمال کرسکیں گے ،یواے ای میں سالانہ 2 کروڑ10لاکھ سیاح آتے ہیں۔