ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف کو ‘نشان امتیاز ملٹری’سے نواز ا گیا

ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف  کو ‘نشان امتیاز ملٹری’سے نواز ا گیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ،نیوز ایجنسیاں )صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو بہترین انتظامی کارکردگی پر نشان امتیاز (ملٹری)سے نوازا ۔

 ایوان صدر میں پروقار تقریب ہوئی جس میں صدر مملکت نے انہیں نشان امتیاز ملٹری دیا ، تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، تینوں مسلح افواج کے سینئر حکام ، غیر ملکی سفارتکار بھی موجود تھے ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بہترین انتظامی کارکردگی ، ترکیہ میں امن و استحکام اور پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات میں اہم کردار ادا کرنے پر ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں