پی اینڈ جی پاکستان کیلئے او آئی سی سی آئی ویمن امپاورمنٹ ایوارڈ
کراچی (پ ر) خواتین کو بااختیار بنانے اور کام کی جگہ پر متنوع و منصفانہ ماحول کو فروغ دینے کی کوششوں کے۔۔
اعتراف میں پی اینڈ جی پاکستان کو اوورسیز انویسٹرز کے زیر اہتمام چھٹے سالانہ او آئی سی سی آئی ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز میں چیمپئن آف 2023کے باوقار اعزاز سے نوازا گیا۔ او آئی سی سی آئی ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز، او آئی سی سی آئی ویمن انیشی ایٹو کا تسلسل ہیں جن کا مقصد رکن کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ افرادی قوت میں خواتین کو بااختیار بنائیں اور اپنے متعلقہ اداروں میں صنفی مساوات پیدا کرنے کیلئے رول ماڈل کا کردار ادا کریں۔پی اینڈ جی پاکستان کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اور چیف ایگزیکٹو آفیسرعادل فرحت نے ایوارڈ کے حصول پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مسلسل دوسرے سال ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز میں او آئی سی سی آئی کی جانب سے چیمپئن آف 2023نامزد ہونے پر فخر ہے ۔ یہ اعتراف صنفی مساوات کے حوالے سے ہمارے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔