مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس:اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی منظوری،5شہروں میں اراضی کی نشاندہی

مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس:اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی منظوری،5شہروں میں اراضی کی نشاندہی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)پنجاب میں کم آمدن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ سکیم کے لئے لاہور سمیت پانچ شہروں میں519کنال سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز خصوصی اجلاس ہوا جس میں ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی،گھروں کے نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرز سے مشاورت پر اتفاق کرلیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ شہروں کے قریب لانچ کرنے کی ہدایت کی اور کم از کم لاگت میں بہترین گھر تیار کرنے کیلئے اقدامات کا بھی حکم دیا ۔اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، ایس ایم بی آر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری فنانس، کمشنر لاہور اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں