محسن نقوی کا دورہ نادراسنٹر،شہریوں کی شکایات سنیں

محسن نقوی کا دورہ نادراسنٹر،شہریوں کی شکایات سنیں

لاہور(اے پی پی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں 24 گھنٹے کام کرنے والے نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ کیا،نادرا سنٹر میں بہت زیادہ رش تھا۔ شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے   شہریوں کی شکایات اور سٹاف کی کمی کا نوٹس لیا۔ محسن نقوی نے وہاں موجودلوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کو بہت جلد مثالی سنٹر بنائیں گے ،شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا ،آپ کے مسائل حل کرنا کوئی احسان نہیں یہ آپ کا حق اور ہماری ذمہ داری ہے ۔ بزرگ شہری نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ آگئے ہیں، ہمارے مسئلے حل ہو جائیں گے ۔ شہریوں نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بہت نام ہے ، یقین ہے کہ نادرا سنٹر کو بھی آپ ہی بہتر بنائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں