کارکن کی حفاظت سب سے پہلے لیبر قوانین میں ترمیم لارہے ہیں :مریم نواز

کارکن کی حفاظت سب سے پہلے لیبر قوانین میں ترمیم لارہے ہیں :مریم نواز

لاہور (سٹاف رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کا مقصد ورکرز کیلئے ورک پلیس پر تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے ۔

 پنجاب کے ہر ورکر کی صحت،  بہبود اور حفاظت کے لیے پرعزم ہوں۔مزدورکی حفاظت سب سے پہلے ہے ،ہر روز بحفاظت گھر واپسی یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب،نجی اداروں کے اشتراک سے آکو پیشنل سیفٹی مہم شروع کر چکی ہے ۔ کارخانوں،دفاتر،تعمیراتی مقامات اور کھیتوں میں ورک پلیس پر سیفٹی کلچر کا شعور ضروری ہے ۔ سیفٹی ایکٹ اور ٹریننگ کرکے حادثات کو روک سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ لیبر قوانین میں ترمیم لا رہے ہیں، ملازمین کی صحت اور حفاظت کی پروا نہ کرنے والی کمپنی کو جرمانہ ہو گا۔آکوپیشنل سیفٹی حکومت کی ذمہ داری ہے ، عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے فیکٹری مالکان کو ہدایت کی کہ ورکرز کے سیفٹی گیئر پر توجہ دیں اورمحفوظ ماحول فراہم کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں