اربوں کمائے تو میری زندگی جیل میں گزرنی چاہئے :کاکڑ

اربوں کمائے تو میری زندگی جیل میں گزرنی چاہئے :کاکڑ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق نگران وزیراعظم انوا ر الحق کاکڑ نے گندم درآمد سکینڈ ل پر کہاہے کہ عوام کوسستی روٹی دینے پر سزا دینی ہے تو بالکل دیں، اگر میں نے اربوں روپے کمائے ہیں تومیری باقی زندگی جیل میں گزرنی چا ہئے ، اگریہ کوئی معاشی سکینڈل ہے تواسے سامنے آناچاہئے ۔

 ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انوا ر الحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت یہ ضرور سوچے کہ کہیں ہمیں غلط ایڈوائس تونہیں دی گئی،کہیں کوئی گروہ نگران حکومت سے متعلق غلط مشورے تونہیں دے رہا ، بہتان لگانے والے اپنے ضمیرمیں ضرور جھانکیں، پچھلے سال حکومت نے ایک ارب ڈالر کی گندم درآمد کی، رواں سال نجی سیکٹر نے ایک ارب ڈالر کی گندم درآمد کی، نجی سیکٹر نے اتنی ہی رقم میں 10لاکھ ٹن گندم زیادہ امپورٹ کی، تحقیقات تو اس معاملے کی بھی ہونی چا ہئے ، ہم نے عام آدمی کیلئے فیصلہ کیااورانکوسستی روٹی فراہم کی،عوام کوسستی روٹی دینے پر سزا دینی ہے تو بالکل دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں