احتجاجی تحریک کیلئے تاجروں کی مکمل حمایت درکار :حافظ نعیم

احتجاجی تحریک کیلئے تاجروں کی مکمل حمایت درکار :حافظ نعیم

لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ معاشی و اہم نوعیت کے فیصلے لینے کیلئے حکومت کے پاس عوامی حمایت اورساکھ موجود نہیں ہے۔

وزیراعظم نے فخریہ اعلان کیا بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار ہوا،عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ، لاوا پھٹ گیا تو انارکی پھیلے گی اورپھر ہمیشہ کی طرح غیر جمہوری قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں، چاہتے ہیں منظم تحریک شروع کریں، عوام کو ریلیف دلائیں۔ 12جولائی کے دھرنے کا ایجنڈا مہنگی بجلی، گیس، پٹرولیم لیوی میں اضافہ اور تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسوں کی بھرمار ہے ۔ احتجاجی تحریک کیلئے تاجروں کی مکمل حمایت درکار ہے ، دھرنے سے قبل یا بعد میں تاجروں کی مشاورت سے شٹرڈاؤن کی کال دیں گے ۔حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ میں لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد   کی تاجر تنظیموں کے رہنماؤں سے احتجاجی تحریک پر مشاورت کے دوران اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اپنی مراعات کم کرنے کو تیار نہیں، جاگیرداروں پر ٹیکس نہیں لگایا جاتا، 77سالوں میں ملک تباہ کیا گیا، مسلط رہنے والے ہی ذمہ دار ہیں، اب ہمیں جدوجہد کرنا ہے ۔ تاجر رہنماؤں نے امیر جماعت کو دھرنے اور شٹرڈاؤن کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں