الیکشن کمیشن سے پوچھیں گے کیا آپ قانون یا اسکی منشا کو شکست دے رہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

الیکشن کمیشن سے پوچھیں گے کیا آپ قانون یا اسکی منشا کو شکست دے رہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن ٹربیونل تبدیلی کے خلاف پی ٹی آئی امیدواروں کی درخواستوں پر فریقین کے دلائل جاری رہے، دوران سماعت شعیب شاہین کے وکیل سجیل شہریار سواتی نے وکالت نامہ واپس لے لیا۔۔۔

شعیب شاہین  نے خودلائل دیتے ہوئے کہا آرڈیننس ایکٹ بن چکا ہے ہم نے اُسے بھی چیلنج کرنا ہے ،اس موقع پر پی ٹی آئی امیدوار عامر مغل کے وکیل نے حکم امتناعی ختم کرنے کی استدعا کر دی، چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا الیکشن کمیشن نے ٹربیونل کا جج مقرر کرنے سے پہلے چیف جسٹس ہائیکورٹ سے مشاورت کرنی ہوتی ہے ،کمیشن بعد میں ٹربیونل خود سے تبدیل کر دے پھر تو تفریق آ گئی نا،پہلی تقرری کی مشاورت کا مقصد تو پھر ختم ہی ہو گیا،آپ پھر عدلیہ کو تو اِس سے نکال ہی دیتے ہیں یہ معاملہ دیکھنا ہے، الیکشن کمیشن سے پوچھیں گے کہ کیا آپ قانون یا اُس کی منشا کو شکست دے رہے ہیں؟ وکلاء کی جانب سے مختلف عدالتی فیصلوں کے حوالہ جات بھی دیئے گئے ،عدالت نے سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کے وکیل دلائل جاری رکھیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں