15 ارب ڈالر کے توانائی قرض کی ری شیڈولنگ، وزیر خزانہ آج چین جائیں گے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چین سے 15 ارب ڈالر کے توانائی قرضوں کی ری شیڈولنگ کےاہم ترین ٹاسک کیلئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج تین روزہ دورے پر چین جائیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ 15 ارب ڈالر کے توانائی قرض کی ری شیڈولنگ پر بات چیت کریں گے، قرض کی ری شیڈولنگ کیلئے پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جا سکتا ہے، چین کے توانائی کے سرکلر ڈیٹ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ چین کے توانائی کے سرکلر ڈیٹ کا حجم 500 ارب روپے کے لگ بھگ ہے، وزیر خزانہ دورہ چین میں پانڈا بانڈ پر بھی بات چیت کریں گے، پاکستان چائنہ میں 30 ملین ڈالر کا پانڈا بانڈ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں