ملک بھر میں 4 روز بعد سوشل میڈیا سروسز مکمل بحال

اسلام آباد: (حریم جدون) پاکستان بھر میں 4 روز بعد سوشل میڈیا سروسز مکمل بحال ہوگئیں۔

ملک بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام ایپلی کیشنز نے کام کرنا شروع کر دیا جبکہ واٹس ایپ ڈاؤن لوڈنگ کا مسئلہ بھی ختم ہو گیا جس کے بعد واٹس ایپ وی پی این کے بغیر چلنے لگا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں موبائل فون ڈیٹا استعمال کرنے والے صارفین کو واٹس ایپ پر وائس نوٹ، تصاویر اور ڈاکیومنٹ بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا تھا کہ ہمیں صارفین کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، میڈیا کے نوٹس میں لانے پرمعاملہ چیک کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ملک کے مختلف علاقوں میں فیس بک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز بھی ڈاؤن ہونےسے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی رک گئی تھی جبکہ ویب براؤزنگ کا عمل بھی سست روی کا شکار ہو گیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں