ٹور ڈی فرانس : تڈیج پوگاآر تیسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب

پیرس : (ویب ڈیسک ) سلووینیا کےنامور سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 2024 میں کامیابی حاصل کرلی، انہوں نے تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

تین ہفتوں تک جاری رہنے والی اس ریس کے 21 ویں اور آخری مرحلے میں بھی سلووینیا کےنامور سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر فاتح رہے اور مجموعی برتری پر بھی ان کا ہی قبضہ رہا۔

ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 21 ویں اور آخری مرحلے میں سائیکل سواروں نے مناکو سے نیس تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو 33.7کلو میٹر پر محیط تھا جس کو سلووینیا کےنامور سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے 45 منٹس اور 24 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ٹیم جمبو ویزما کی نمائندگی کرنے والے 26 سالہ ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے دوسری جبکہ بیلجیئم کے سائیکل سوار ریمکو ایونپول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیم ایمریٹس کے سائیکل سوار سلووینیا کے تڈیج پوگاآر نے ریس میں مجموعی طور پر چھ سٹیجز میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹور ڈی فرانس ریس کا ٹائٹل بھی جیتنے پر اختتام کیا اور 1998 میں اطالوی سائیکلسٹ مارکو پینٹانی کے بعد ایک ہی سال میں سائیکلنگ کی دو سب سے بڑی ریسیزجیتنے والے پہلے رائیڈر بھی بن گئے۔

سالہ تڈیج پوگاآر نے کہا ہے کہ وہ فرانس ٹورڈی کا 2024 کا ایڈیشن جینتے پر بہت خوش ہیں اور ریس کے تمام 21 مراحل سے بہت لطف اندوز ہوئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے فاتح سائیکلسٹ نے ریس میں چوتھا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ساتھ ایکواڈور کے سائیکل سوار سے یلو جرسی چھین لی تھی جس پر ان کا 21 ویں مرحلے تک قبضہ برقرار رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں