ہر ضلع میں کارڈ یالوجی کی مکمل سہولتوں کی فراہمی کا منصوبہ شروع:مریم نواز
لاہور(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاہے کہ ہرضلع میں کارڈیالوجی کی مکمل سہولتوں کی فراہمی کے پلان پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے ،چلڈرن ہارٹ سرجری کے لئے کارڈ سسٹم متعارف کرانے سے سینکڑوں بچوں کے آپریشن آسانی سے ہوچکے ہیں ۔
انہوں نے گزشتہ روز لاہو رمیں کینال کے قریب زیر تکمیل پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ٹوکا دورہ کیا اورتعمیرات کا جائزہ لیا ،مریم نوازشریف نے تعمیراتی میٹریل اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا اور پی آئی سی ٹو کو جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔مریم نوازشریف کاکہنا تھا کہ پی آئی سی ٹو بننے سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر مریضوں کا دباؤ کم ہوگا۔ انہیں بتایا گیا کہ پی آئی سی ٹو کے گرے سٹرکچر کا تقریباً 90فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکاہے ،یہ پراجیکٹ 250بیڈز پر مشتمل ہوگا،جدید ترین ہائی برڈ آپریشن تھیٹر ، ایمرجنسی، سرجیکل اورمیڈیکل آئی سی یوبھی بنیں گے ۔ وزیر اعلیٰ نے پی آئی سی ٹو پراجیکٹ کے لئے درکار مشینری کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔