پختو نخوا میں مزید کوئی آپریشن نہیں کرنے دینگے :حافظ نعیم

پختو نخوا میں مزید کوئی آپریشن نہیں کرنے دینگے :حافظ نعیم

لاہور،اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ،مانیٹرنگ ڈیسک )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آزادی فلسطین کی جدوجہد میں ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانہ میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زہیر زید سے  ملاقات کی اورنئے سفیر کو خوش آمدید کہا۔ انکاکہناتھا کہا فلسطین کے حوالے سے ہماری وہی پالیسی ہے جو قائد اعظم ؒکی پالیسی تھی۔ بیت المقدس کی آزادی ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے ، مسئلہ فلسطین پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے ، الخدمت فائونڈیشن غزہ کے عوام کیلئے امداد ی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔ ڈاکٹر زہیر زید نے کہا مسئلہ فلسطین حل کیلئے پاکستانی عوام اور جماعت اسلامی کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، یہودی غیر یہودی بیگناہ عوام حتیٰ کہ خواتین اور بچوں کے قتل کو جائز سمجھتے ہیں،صہیونی نظریات سے پورے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں، مسلم ممالک کے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ حافظ نعیم نے پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا میں دو عشروں سے آپریشنز ہورہے ہیں مگر یہاں امن نہیں ہوسکا، اب مزید کوئی آپریشن نہیں کرنے دینگے ۔ صوبے میں سکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں