بلاول سے چینی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

بلاول سے چینی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی ۔

 

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ، سماجی و ثقافتی رابطوں میں اضافے پر بات چیت ہوئی اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں ۔دریں اثنا چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پی پی پی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 26 دسمبر کو طلب کر لیا ،پی پی پی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس نوڈیرو ہاؤس میں منعقد ہو گا، جس میں سی ای سی، فیڈرل کونسل، اراکین پارلیمنٹ شرکت کریں گے ،اجلاس میں حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کی رپورٹ بھی پیش کی جائیگی،اس کے علاوہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں بہت بڑا جلسہ منعقد ہو گا، جلسے میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی شرکت بھی متوقع ہے جس کے باعث گڑھی خدا بخش میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں