جنگ بندی معاہدہ اسرائیل ، امریکا کی شکست :حافظ نعیم

جنگ بندی معاہدہ اسرائیل ، امریکا کی شکست :حافظ نعیم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے غزہ جنگ بندی معاہدہ پر ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی سرپرستی میں حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا دعویٰ کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 مگر آج اسکے سامنے جھک کر جنگ بندی کا معاہدہ کرنا پڑا ،یہ معاہدہ صرف اسرائیل نہیں امریکا کی بھی شکست ہے ، اہل غزہ سرخرو ہوگئے ، یقیناً اسماعیل ہنیہ اور یحیی سنوار اوردیگر شہدا اپنے بھائیوں کی جیت کا نظارہ دیکھ رہے ہونگے اور ان شا اللہ القدس آزاد ہوگا۔ حافظ نعیم الرحمن نے ایکسپو سنٹر میں الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام بنوقابل پروگرام کے تحت کورسز مکمل کرنے والے طلبہ کو اسناد و لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کہاحکمران ٹولہ صرف لوٹ مار میں مصروف ہے ، وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑا جائے تو پاکستان چند سال میں ترقی کر سکتاہے ، صرف شعبہ آئی ٹی پر توجہ دینے سے اسکی ایکسپورٹ موجودہ 3.2ارب ڈالر سے 10ارب ڈالر سالانہ ہو جائیگی، 77سال سے ملک پرمافیاز مسلط ہیں، 1994 سے تمام حکومتیں آئی پی پیز کو نواز رہی ہیں، چند آئی پی پیز مالکان کو کپیسٹی چارجز کی مد میں اور ٹیکسوں سے استثنیٰ قرار دیکر سالانہ 3 ہزار ارب تک دیئے جا رہے ہیں، حکمران اشرافیہ سے وسائل چھین کر عوام کو ان کا وارث بنائیں گے ، مہنگی بجلی اور آئی پی پیزکیخلاف کل ملک گیر مظاہرے ہونگے ۔ نوجوان الخدمت بنو قابل پروگرام کے سفیر بنیں، 23فروری کو لاہور میں مفت آئی ٹی کورسز کے دوسرے فیز کا آغاز ہو گا،دو سال میں پنجاب میں10لاکھ طلبہ کو کمپیوٹر کورسز کرائیں گے ۔ حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو معیاری مفت تعلیم دیں، عوام کو خیرات نہیں حق چاہیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں