پٹرول 3.47،ڈیزل2.61روپے لٹر مہنگا

پٹرول 3.47،ڈیزل2.61روپے لٹر مہنگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اضافہ کر دیا ۔پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس کے بعد پٹرول کی قیمت 252روپے 66پیسے سے بڑھ کر 256 روپے 13پیسے فی لٹر ہوگئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 61 پیسے فی لٹر اضافہ کے بعد 258روپے 34پیسے سے بڑھ کر 260 روپے 95 پیسے فی لٹر ہوگئی۔وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ،پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔خیال رہے رواں ماہ نئے سال کے آغاز پر بھی پٹرول 56پیسے اور ڈیزل 2روپے 96پیسے مہنگا کیا گیا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں