طلبہ کےلیے سارے وسائل حاضر، سکول میل پروگرام کا دائرہ کا ربڑھائیں گے:مریم نواز

طلبہ کےلیے سارے وسائل حاضر، سکول میل پروگرام کا دائرہ کا ربڑھائیں گے:مریم نواز

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ،دنیانیوز) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاہے کہ طلبہ کے لئے سارے وسائل حاضر ہیں،سکول میل پروگرام کا دائرہ کار بتدریج بڑھائیں گے ،انہوں نے جنوبی پنجاب کے دیگر دور دراز اضلاع میں سکول میل پروگرام کے لئے اقدامات کی ہدایت کردی ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سکول میل پروگرام کے آغاز سے طلبہ میں غذائی کمی کے اثرات میں واضح کمی ہوئی ہے ، سکول میل پروگرام کے آغاز کے چند ماہ میں ہی 55 ہزار سے زائد نئے طلبہ کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم ہوا۔ مظفرگڑھ، راجن پور اور ڈی جی خان میں چار کروڑ دودھ کے ڈبے سکولوں میں پہنچ گئے ۔ سکول میل پروگرام کے آغاز پر موجود طلبہ کی تعداد 3 لاکھ 61ہزار سے بڑھ کر 4لاکھ 16ہزار ہوگئی ہے ۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے گردوں کے امراض کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاکہ گردوں کے عالمی دن پر گردوں کا عطیہ کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، صحت مند زندگی کے لئے گردوں کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے ، پنجاب میں گردوں کے علاج کی بہترین اور مفت سہولیات فراہم کررہے ہیں،نواز شریف کی جانب سے شروع کی گئی مفت ڈائیلسز کی سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ مریم نواز نے کہاکہ گردوں کے امراض کے مستند علاج کے لئے ٹرانسپلانٹ کارڈ شروع کیا جارہاہے ،گردوں کے امراض کے علاج میں مصروف تمام ڈاکٹرز نرسنگ سٹاف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں