شہدا ئے اے پی ایس کی گیارہویں برسی کل منائی جائیگی
پشاور (نیوز ایجنسیاں) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی گیارہویں برسی 16دسمبرمنگل کو منائی جائے گی ،
اس موقع پر ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں ،سول سوسائٹی اوراین جی اوز کے زیر اہتمام شہدا کیلئے قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔