صدرزرداری کی حضرت امام حسین ؓ اور حضرت عباس بن علی ؓ کے روضہ پر حاضری

صدرزرداری کی حضرت امام حسین ؓ اور  حضرت عباس بن علی ؓ کے روضہ پر حاضری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر آصف علی زرداری نے کربلا میں روضہ حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباس بن علی ؓپر حاضری دی ، صدر مملکت نے دونوں مقامات پر فاتحہ خوانی کی اور نوافل ادا کئے ۔

صدر مملکت نے حضرت حسینؓ کی قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی ابدی علامت قرار دیا اور امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کیلئے دعا کی۔ صدرِ آصف زرداری عراق کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد گزشتہ رات وطن واپس پہنچ گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں