صدر ورلڈ بینک پاکستان پہنچ گئے گردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ کیا

صدر ورلڈ بینک پاکستان پہنچ گئے  گردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ کیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)ورلڈ بینک کے صدر اجے پال سنگھ بنگا اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ،4 فروری تک پاکستان میں قیام کریں گے جس دوران وہ اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران معاشی اصلاحات، بھارت کے ساتھ جاری آبی تنازع پر بات چیت متوقع ہے ۔ اجے بنگا کی وزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے علاوہ توانائی و اقتصادی امور کے حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ علاوہ ازیں صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا نے گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خصوصی عبادت کی اور لنگر خانے میں کھانا کھایا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ گردوارہ سری پنجہ صاحب میں صدر ورلڈ بینک کی آمد سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں