چوہنگ : طالبہ پر تیزاب پھینک دیا،ملزم مقابلے میں ہلاک

چوہنگ : طالبہ پر تیزاب پھینک دیا،ملزم مقابلے میں ہلاک

طالبہ اکیڈمی سے گھر جارہی تھی ، رشتہ کے تنازع پرساجد نے تیزاب پھینک دیا چہرہ، سر ،کندھے جل گئے ، ہسپتال منتقل ، ملزم کے ساتھی فرار، مقدمہ درج

لاہور (کرائم رپورٹر) چوہنگ کے علاقے میں رشتے کے تنازع پر نویں جماعت کی طالبہ پر تیزاب پھینک دیا گیا جبکہ مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق طالبہ اکیڈمی سے گھر واپس آ رہی تھی کہ ملزم ساجد نے اچانک اس پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، طالبہ کا چہرہ، سر اور کندھے بری طرح جھلس گئے ، اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ رشتہ نہ دینے کی رنجش کا شاخسانہ ہے ، متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ چونگ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ، ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملز موں کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا، شہر بھر میں ناکہ بندی کر کے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں،ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرین ٹاؤن کے علاقے  میں پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، پولیس گاڑی گولیوں کی زد میں آ گئی،پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور ایک کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جو بعد ازاں ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں