ڈالر کی قدر مزید کم،تولہ سونا 7ہزار 100روپے سستا
تولہ سونا 4لاکھ 86ہزار 962،دس گرام 4لاکھ 17ہزار 491کاہوگیا
کراچی (بزنس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی ،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 279.11 پر بند ہوا۔یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 279.12 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 71 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 642 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7 ہزار 100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 87 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 15 ہزار 300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 350 روپے کی کمی سے 7 ہزار 634 روپے ہوگئی۔