ٹرمپ نے ادویات اور دھاتوں پر نئے محصولات عائد کرنیکا حکم دے دیا

ٹرمپ نے ادویات اور دھاتوں پر  نئے محصولات عائد کرنیکا حکم دے دیا

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کچھ ادویات پر نئے محصولات عائد کرنے کے ساتھ ہی دھاتوں کے محصولات کے نظام میں بھی تبدیلی کے احکامات جاری کردئیے۔۔

 اور ایک سال بعد اپنے تجارتی ایجنڈے پر دوبارہ زور دیا جب انہوں نے تقریباً تمام تجارتی شراکت داروں کے ساتھ تجارتی جنگیں شروع کی تھیں۔ٹرمپ کے تازہ احکامات کا مقصد فارماسیوٹیکل کمپنیوں پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ زیادہ تر ادویات امریکا میں تیار کریں جبکہ الگ سے ایسے اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے جن پر حکام کا الزام ہے کہ وہ دھاتوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کر رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں