آٹو سیکٹر کی پیداواری صلاحیت سالانہ 5 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی

 آٹو سیکٹر کی پیداواری صلاحیت سالانہ 5 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی

فروری میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 51 فیصد اضافہ ریکارڈ مقامی آٹو سیکٹر میں بہتری صنعتی ترقی، معاشی سرگرمیوں کی عکاس ، ایس آ ئی ایف سی

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)پاکستان کے آٹو سیکٹر میں تاریخی پیش رفت ملکی صنعتی ترقی کی مضبوط بنیاد بنتی جا رہی ہے ۔ ماہرین کے مطابق حالیہ پیش رفت نہ صرف مقامی صنعت کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کے آٹو شعبے کے امکانات کو اجاگر کرتی ہے ۔ایس آئی ایف سی پاکستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔

ایس آئی ایف سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی آٹو صنعت کی مجموعی پیداواری صلاحیت سالانہ5لاکھ یونٹس تک پہنچ چکی ہے ۔ فروری 2026 کے دوران مسافر گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 51 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،اس مہینے مسافر گاڑیوں کی ماہانہ فروخت 13388 یونٹس تک پہنچ گئی جو صنعتی ترقی بلکہ معاشی سرگرمیوں میں تیزی کی عکاسی کرتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں