خطے میں ٹرانس شپمنٹ حب بننے کا سنہری موقع ہے ، سلیم ولی

خطے میں ٹرانس شپمنٹ حب بننے کا سنہری موقع ہے ، سلیم ولی

انفرااسٹرکچر بہتراور ریسرچ پر مبنی پالیسی سازی جیسے اقدامات کیے جائیں

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ پر حالیہ دنوں میں ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ پاکستان کیلئے بڑا مثبت اشارہ ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دبئی میں بندش اور خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی شپنگ لائنز نے متبادل راستے کے طور پر پاکستان کا انتخاب کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں کراچی پورٹ نے مارچ 2026 کے صرف ابتدائی 24 دنوں میں 8313 کنٹینرز ہینڈل کیے جو پورے سال 2025 کے برابر ہے ۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ اس موقع کو ضائع نہ کیا جائے اور فوری بندرگاہی انفرااسٹرکچر بہتر بنانے ، چارجز اور لیویز میں کمی اور ریسرچ پر مبنی پالیسی سازی جیسے اقدامات کیے جائیں۔ اگر حکومت اور نجی شعبہ مل کر سہولتیں فراہم کریں تو پاکستان خطے میں ایک مستقل ٹرانس شپمنٹ حب بن سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں