مارنس لبوشین اپنی ٹیم پر بوجھ بن رہا ہے :باسط علی

 مارنس لبوشین اپنی ٹیم پر بوجھ بن رہا ہے :باسط علی

کراچی(سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ حیدرآباد کنگزمین کا کپتان مارنس لبوشین ٹیم پر بوجھ بن رہا ہے ۔

 ایک انٹرویومیں باسط علی نے کہا کہ حیدرآباد کنگزمین کا کپتان مارنس لبوشین ٹیم پر بوجھ بن رہا ہے ، نہ اس کی بولنگ میں کوئی پرفارمنس ہے نہ بیٹنگ میں، مینجمنٹ کوسوچنا چاہئے تھا کہ کس کو کپتان بنائیں، صائم ایوب تھا اور دیگر کرکٹرز تھے ، شرجیل نے پانچویں نمبر پر آکر 50سکور کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں مینجمنٹ کو چاہئے کہ شرجیل کو پروموٹ کریں، شرجیل اچھا پلیئر ہے ، 3 سال بعد آیا ہے ، مگر اس کے کھیل سے ایسا لگ نہیں رہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں