حکومت نے ملک کو ترقی کے راستے پر ڈال دیا:سعد رفیق
شہبازشریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا:رہنما مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں حملہ اسی دشمن نے کیا جو جنگ میں مار کھا چکا :کارکنوں سے خطاب
لاہور (دنیا نیوز)مسلم لیگ(ن )کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت نے ملک کو مشکلات سے نکال کر ترقی کے راستے پر ڈال دیا ، پاکستان مشکل حالات سے گزرتے ہوئے اب آسانی کی طرف جا رہا ہے ، وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، دشمن معرکہ حق میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں امن خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔لاہور کے حلقے این اے 127 میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ خارجہ اُمور پر پاکستان نے بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں ،وزیراعظم شہبازشریف نے 50کروڑ روپے حلقے کیلئے دیئے ہیں، سیاسی مخالفین کے درمیان مکالمہ ہونا چاہیے ، سیاسی کشمکش ختم تونہیں ہوسکتی لیکن اسے کم کرنا چاہیے ۔ سعد رفیق نے مزید کہا کہ بھارت سے جنگ جیت کر انہیں ناکوں چنے چبوائے ، بلوچستان میں حملہ اسی دشمن نے کیا جو جنگ میں مار کھا چکا ہے ۔