علی امین گنڈا پور پھر سرگرم ،دھرنے میں شرکت ،پولیس سے الجھ پڑے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ایک بار پھر سرگرم ہو گئے ہیں اور خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے باہر دھرنے میں شرکت کررہے ہیں۔۔۔
جبکہ پولیس کی جانب سے روکے جانے پر علی امین گنڈا پور اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ الجھ پڑے ۔پولیس اہلکاروں کو پیچھے ہٹاتے ہوئے انہوں نے کہا ہاتھ ڈالو گے تو پولیس ہمارے پاس بھی ہے ، ہم بھی ہاتھ ڈالیں گے ۔ اگر پولیس ہاتھ اٹھاتی ہے تو پھر ہمارے بھی ہاتھ آزاد ہیں ۔