پنجاب کے ہرکونے میں ترقی ہوتی نظر آئے گی : عظمیٰ بخاری

پنجاب کے ہرکونے میں ترقی ہوتی نظر آئے گی : عظمیٰ بخاری

67سے زائد شہروں میں ترقیاتی کام جاری،دیہی علاقوں پرخصوصی توجہ ہے مریم نواز کی گورننس کا ماڈل یکساں ترقی کو یقینی بنانا ہے :وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(دنیانیوز)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر کونے میں ترقی ہوتی ہوئی نظر آئے گی،نگہبان رمضان پروگرام کے تحت اب تک 25 لاکھ سے زائد کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ 21 لاکھ افراد امدادی رقم حاصل کر چکے ہیں۔ حکومت پنجاب چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 517 ارب روپے سے 67 سے زائد شہروں میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

ڈی جی پی آر لاہور میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے خبردار کیا کہ ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی مہنگائی کی کسی بھی کوشش پر پیرا سخت کارروائی کرے گی جبکہ یومِ علیؓ پر مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی گورننس کا ماڈل صرف چند شہروں یا چند سڑکوں تک محدود نہیں بلکہ اس کا مقصد پورے پنجاب میں یکساں ترقی کو یقینی بنانا ہے ۔

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار سیوریج کے نظام کیلئے ایچ ڈی پی پائپس استعمال کئے جا رہے ہیں جو تقریباً 100 سال تک مؤثر طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری اور چیئرمین استحقاق کمیٹی پنجاب سمیع اللہ خان نے لودھراں میں کانجو فارم ہاؤس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیر مملکت عبد الرحمٰن کانجو سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیااورفاتحہ خوانی کی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں