اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس کی سماعت کل ہوگی

 اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں  تاخیر کیس کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کیس کی سماعت 10 مارچ کو کرے گا ۔

 الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کی جانب سے کمیشن کے خطوط کا جواب نہ دینے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ذاتی حیثیت میں کل منگل کو طلب کیا ہے جبکہ سیکرٹری داخلہ خرم آغا کو توہین کمیشن کا نوٹس جاری کیاجا چکاہے ، سماعت کے موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی پیش ہونگے ۔ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی بینچ کر رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں