اسلام آباد :عورت مارچ میں شریک 11 خواتین، 3 مرد گرفتار

اسلام آباد :عورت مارچ میں شریک 11 خواتین، 3 مرد گرفتار

این او سی جاری نہیں ہوا ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار یاں ہوئیں زیر حراست افراد کے خلاف 188 کے تحت کارروائی ہوگی ،ایس ایس پی آپریشنز

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر عورت مارچ میں شریک 11 خواتین اور 3 مردوں کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتاریاں سیکٹر ایف 6 سے ہوئیں ، مذکورہ افراد عورت مارچ کے نام پر ریلی نکال رہے تھے ، انہوں سیکٹر ایف 6 سے ڈی چوک تک عورت مارچ کا اعلان کیا تھا، گرفتاری کے وقت سڑک بند کردی گئی تاہم گرفتاریوں کے بعد سڑک کھول دی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق عورت مارچ کے حوالے سے کوئی این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا، شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے جب کہ دوسری جانب عورت مارچ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم نے ایک ماہ قبل این او سی کے لئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، ڈپٹی کمشنر آفس نے اسے منسوخ نہیں کیا۔ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ عورت مارچ کی مرکزی قیات اور متعدد حامی جی 7 تھانے میں گرفتار ہیں ، تھانے میں آکر احتجاج کرنے والوں کو کار سرکار میں مداخلت کرنے پر حراست میں لیا ہے ان کے خلاف 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں