عمران کی صحت پرتشویش ،شفا ہسپتال منتقل کریں :آفریدی
حکمرانوں کی دلچسپی ترقی کی بجائے بانی سے ملاقات اور علاج نہ کرانے پر مرکوز عمران کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت :بابراعوان ،جنید اکبر کیساتھ پریس کانفرنس
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو علاج کے لئے فوری طور پر شفا ہسپتال منتقل کیا جائے ، ملک کو مسلسل تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ۔حکمرانوں کی دلچسپی معاشی اور قومی ترقی کے بجائے عمران خان کی فیملی سے ملاقات نہ کرانے اور ان کا علاج نہ ہونے دینے میں ہے ۔ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔کے پی ہاؤس اسلام آباد میں بابراعوان اور جنیداکبر کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے رہائی فورس اور پوری قوم اپنا کردار ادا کرے گی،اگر اس بار کال دی گئی تو اسے کوئی سنبھال نہیں سکے گا۔ جنید اکبر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور ان کے علاج میں رکاوٹیں ناقابل قبول ہیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے دوران ان کی فیملی اور ذاتی ڈاکٹر تک رسائی ضروری ہے ۔