خاموشی سے جہاز خریدیں سوال ناموں پر خاموش رہیں تو افواہیں جنم لیتی ہیں:مزمل اسلم
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ افواہیں اس وقت جنم لیتی ہیں جب آپ خاموشی سے جہازخرید لیں، پہلے اسے پنجاب ایئر کا حصہ قرار دیں۔
جہاز اچانک ملک سے باہر پرواز کرے اور آپ اس پر صحافیوں کے بھیجے سوال ناموں پر خاموشی اختیار کریں،جہاز کے پائلٹ بیرون ملک سے لائیں اور اسے بھی چھپائیں۔مزمل اسلم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نام لئے بغیر ایک بیان میں کہاکہ عوام کے پیسوں پر عوام جس طرح چاہیں ، حساب مانگیں، اگر آپ نے تمام سوالات کے جواب دئیے ہوتے اور اس کے بعد کوئی قیاس آرائی کرتا تو آپ اس پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا حق رکھتیں، ابھی تو آپ عوام کے کٹہرے میں کھڑی ہیں۔