بورڈز آف گورنرز کمیٹیوں میں خواتین کی نمائندگی لازمی قرار
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے وزارتوں اتھارٹیز ،محکموں، اداروں، خود مختار و نیم خود مختار، کارپوریشن کے پالیسی و بورڈز آف گورنرز ،کمیٹیوں کے ممبران میں خواتین کی نمائندگی لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں، اتھارٹیز، محکموں، کارپوریشن، کمپنیوں کے بورڈز اور کمیٹیوں میں خواتین کی 33 فیصد نمائندگی لازمی قرار دے دی ، کابینہ ڈویژن کی طرف سے ڈویژنوں ، محکموں کو وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن کے مطابق تمام فیڈرل بورڈز، قانونی اداروں (Statutory Bodies) حکومتی کمپنیوں اور وفاقی حکومت کے ماتحت تمام کمیٹیوں میں خواتین کی نمائندگی کو لازمی قرار دیا گیا۔