ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران نے 20 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیو خارجہ اسحاق ڈار نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ روزانہ دو جہاز آبنائے ہرمز سے گزریں گے، یہ ایران کی جانب سے ایک خوش آئند اور تعمیری اقدام ہے، ایران کا یہ قدام امن کی نوید ہے، خطے میں استحکام کے فروغ میں مدد دے گا۔
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 28, 2026
اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ مثبت اعلان امن کی جانب ایک بامعنی قدم ہے، مکالمہ، سفارت کاری اور ایسے اعتماد سازی کے اقدامات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔
اسحاق ڈار نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو ووٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو پوسٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ایران کا یہ اقدام خوش آئند اور تعمیری ہے، اس کی تعریف ہونی چاہئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات، سفارتکاری اور اعتماد سازی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔