اسحاق ڈار کی قطری وزیراعظم، انڈونیشین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا قطری وزیراعظم اور انڈونیشین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران خطے سمیت اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں فوری کمی پر زور دیا، قطر نے امن و استحکام کے لئے پاکستان کی جاری کوششوں کو سراہا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے گہرے برادرانہ تعلقات کی توثیق کی، رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
.jpg)
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور سمیت دو طرفہ دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان بھائی چارے پر مبنی مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔