منڈی صادق گنج: پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے ورثا کی فائرنگ، لڑکا شدید زخمی

منڈی صادق گنج: (دنیا نیوز) منڈی صادق گنج میں چند روز قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر لڑکی کے ورثا نے فائرنگ کر دی۔

واقعہ نواحی علاقے نیلیانوالی میں پیش آیا، فائرنگ سے لڑکا شدید زخمی ہوگیا، زخمی نوجوان کی شناخت محمد آفتاب کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

امدادی ٹیموں نے زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے، ملزموں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں