اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر فٹبال میچ، پاکستان اور میانمار کا میچ بغیر شائقین کرانے کا اعلان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ کیلئے پاکستان اور میانمار کے درمیان فٹبال میچ شائقین کے بغیر ہو گا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی پالیسی کے تحت 200 سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی ہے، فیصلہ کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے کیا گیا، تمام ٹکٹ ہولڈرز کو اصل ادائیگی کے طریقے سے رقم خود بخود واپس مل جائے گی۔
اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر راؤنڈ میں پاکستان اور میانمار کے درمیان میچ 31 مارچ کو اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔