پاکستان خطے میں امن کیلئے کلیدی کردارادا کررہا، دنیا کی نگاہیں ہم پر ہیں: طاہر اشرفی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لئے کلیدی کردارادا کررہا ہے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی نگاہیں پاکستان پر ہیں، آج کا پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، استحکام پاکستان سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، دشمن چاہتا ہے کہ ہم سب آپس میں دست و گریباں ہو جائیں، اسرائیلی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں