وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف سےِ ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ایم کیو ایم وفد اور وزیراعظم کی ملاقات 30-35 منٹ جاری رہی، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نہال ہاشمی سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، ایم کیو ایم وفد نے 28 ویں ترمیم میں آرٹیکل 140 اے کو شامل کرنے کی درخواست کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بااختیار بلدیاتی نظام کے لئے آئینی ترامیم دوبارہ ڈرافٹ کرنے کی ہدایت کی

دونوں جماعتوں نے آئینی ترامیم لانے اور منظور کرانے کے لئے اتفاق رائے اور لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد اگلے ہفتے وزیراعظم سے تفصیلی ملاقات اسلام آباد میں کرے گا۔

ایم کیو ایم رہنماؤں نے وزیراعظم سے شکوہ کیا کہ 27 ویں ترمیم کے وقت آپ نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی نہیں مان رہی، موجودہ صورتحال میں بلدیاتی اداروں کے اختیارات کو آئینی تحفظ ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں