لائسنسگ کے بعد فائیو جی انفراسٹرکچر میں اہم پیش رفت
کراچی: (دنیا نیوز) لائسنسگ کے بعد فائیو جی انفراسٹرکچر میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں جاز نے 177 فائیو جی سائٹس کو فعال کر دیا جبکہ زونگ کی جانب سے 150 فائیو جی سائٹس فعال کردی گئیں ہیں۔
اسلام آباد میں اہم عمارتوں اور مراکز کے قریب فائیو جی سائٹس فعال کردی گئیں، جن میں ریڈ زون، بلیو ائیریا میں پارلیمنٹ سمیت مختلف سکیٹرز شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت 103 برانڈز کے 2254 ڈیوائسز پر فائیو جی نیٹ ورک ایکٹو ہے، تاہم آئی فون اور سام سنگ کی جانب سے تاحال فائیو جی پیچ فراہم نہیں کیا گیا۔